نئے ایئر چیف کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے 4 ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی گئی۔پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18 مارچ کو ہو گی، جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی۔

وزارت دفاع نے نئے ایئرچیف کیلئے پاک فضائیہ کے 4 سینئرترین افسران کے نام تجویز کیے ہیں، نئے ایئر چیف کے لئے ایئر مارشل نعمان علی، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر، ایئر مارشل جواد سعید، ایئر مارشل حسیب پراچہ کے ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی ہے

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ وزیراعظم بورس جانسن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے