اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا

تل ابيب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے جس کی وجہ اہلیہ کی ناساز طبیعت بتائی جارہی ہے، نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو اپینڈکس میں انفیکشن کی وجہ سے آج صبح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارہ کو عرب امارات جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ابھی تک نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے دورہ عین موقع پر منسوخ کیا گیا۔واضح رہے کہ آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی جانا تھا تاہم اس سے پہلے بھی نیتن یاہو عرب امارات کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ وزیراعظم بورس جانسن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے