حکومت کی جے یوآئی (ف) کے سینیٹرمولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولانا غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی۔جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ چئیرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد پرویزخٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیرمین سینٹ آفر کردی ہے، ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے آپ کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی آفر کی گئی توان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا گیا، میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، فی الوقت صادق سنجرانی ہی ہمارے چئیرمین ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وفاقی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے