پنجاب گورنمنٹ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، حکومت کا باضابطہ موقف سامنے آ گیا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت پنجاب کا باضابطہ موقف سامنے آ گیا۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کہتی ہیں عثمان بزدار کو ایوان کی اکثریت نے چنا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیاسی بلونگڑے نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا بیان دیا ہے۔ بلاول اگر پنجاب میں آنا چاہتے ہیں تو شوق سے آئیں۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حالیہ سینیٹ الیکشن میں سوائے سندھ کے کسی صوبے سے سیٹ حاصل نہ کر سکی۔ پیپلز پارٹی محض ایک ریجنل پارٹی بن گئی ہے۔ جمہوریت اور جمہوری اقدار کی پامالی پیپلز پارٹی کا نمبر ون ٹارگٹ رہا ہے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی سیاسی حکمت عملی سے اپوزیشن کی بساط الٹ کر رکھ دی ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپوزیشن کی سازش کا مقابلہ کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں ؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے