سرکاری اراضی پر ہرگز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ایک انچ سرکاری اراضی پر ہرگز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں پنجاب پولیس انٹی کرپشن سمیت متعلقہ اداروں کو مکمل تحفظ اور سپورٹ فراہم کرے گی۔معاشرے سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے انٹی کرپشن کا کردار قابل تحسین ہے کرپشن کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس اور انٹی کرپشن باہمی حکمت عملی سے سماج دشمنوں کیخلاف گھیرا تنگ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن حیدر عباس وٹو سے ملاقات کرتے ہوئے کیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے فورس میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے رشوت ستانی اور بدعنوانی میں ملوث پولیس اہکاروں کو سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس کو قبضے کے کیسز پر فوری پیروی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کسی بھی قبضہ کی اطلاع پر پولیس فوری کارروائی عمل میں لائے گی اور گزیٹٹڈ افسر موقع کا خود معائنہ کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے گا جبکہ ضلعی پولیس سربراہ اس کیس کو خود مانیٹر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے موثر ناکہ بندی اور پٹرولنگ کی پالیسی پر گامزن ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس کے سربراہ کا ہر موقع پر انٹی کرپشن کی حوصلہ افزائی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔حیدر عباس وٹو نے مزید کہا کہ سرکاری اراضیوں پر قبضے واگزار کرانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات جاری ہے اب تک ملتان ریجن میں اربوں کی اراضی واگزار کرائی گئی ہے جس میں پولیس کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے