حکومت کے بروقت فیصلوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، حماد اظہر

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بتدریج مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملنے اور کورونا وبا کے باوجود حکومت نے بروقت اور درست فیصلوں سے معیشت کو سنبھالا دیا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کیا ہوا تھا اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ کورونا وبا میں ہم رپورٹنگ نہ کریں لیکن ہم نے پیشرفت جاری رکھی اور فیٹف نے کہا ہے کہ بلیک لسٹنگ پاکستان کیلئے اب آپشن نہیں رہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت گزار لیا ہے اور اپوزیشن اپنے منفی پراپیگنڈے سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔

About BBC RECORD

Check Also

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

Share this on WhatsAppلاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے