امریکا کا پاک بھارت تعلقات میں پیشرفت کا خیر مقدم

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ امریکا

امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے مثبت پیشرفت ہے۔جین ساکی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں وسیع تر امن اور استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پیشرفت کو مزید آگے بڑھائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تناؤ دو سال قبل پلوامہ واقعے کے بعد پیدا ہوا، بھارت نے 26 فروری 2019 کو پلوامہ واقعے کی آڑ میں بالاکوٹ پر حملہ کیا جبکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب 27 فروری کو دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حراست میں لے لیا تھا۔گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا تھا جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ وزیراعظم بورس جانسن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے