کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں اطالوی سفیر ہلاک

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کنشاسا

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے دوران اطالوی سفیر لوکا آتان سیو اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے، اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو میں سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوکا آتان سیو اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اطالوی سفیر کو حملہ آوروں نے اغوا کی کشش کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ اطالوی سفیر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

About BBC RECORD

Check Also

چین کینیڈا تنازع ختم ؛ ’گرفتار شہریوں‘ کو رہا کردیا گیا

Share this on WhatsAppبینگ/اوٹاوا: چین اور کینیڈا نے تصفیے کے بعد ایک دوسرے کے 3 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے