بارڈر ملٹری پولیس نے پانچ کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر ملزمان گرفتار کر لئے

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

قبائلی علاقے بواٹہ میں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک کی ایس ایچ او نصر اللہ خان لغاری کے ہمراہ منشیات کے خلاف بہت بڑی کارروائی بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک سے پانچ کروڑ روپے کی بارہ من زائد سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس کو پکڑ لی دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا چرس کی بڑی کھیپ بلوچستان سے قلعہ سیف اللہ سے خرید کر پنجاب ملتان سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

BBC ریکارڈ لندن نیوز کے مطابق پانچ کروڑ روپے مالیت سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی بارہ من سے زائد چرس ٹرک سے برآمد کر لی گئی۔بارڈر ملٹری پولیس نے دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں سعید احمد محمد اکرم کو گرفتارکر لیا گیا۔

کمانڈنٹ حمزہ سالک نے ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ ملزمان بلوچستان قلعہ سیف اللہ سے چرس خرید کر پنجاب ملتان سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ٹرک مزدا سے پانچ سو چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان سے تفتیش مزید کی جارہی ہے کہ سرپرستی کرنے والے کون ہیں۔ سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں

About BBC RECORD

Check Also

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

Share this on WhatsAppلاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے