عمران بخاری
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت گزشتہ روز ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 63 ملین کی چک قصبہ بلوچ تا قصبہ اڈا تک 4.3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر کمشنر ملتان نے تعمیراتی کاموں کا ایک فیصد بجٹ پی ایچ اے کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں میں شفافیت کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے
،انہوں نے کہا کہ حکومتی پیسے کی پائی پائی عوام پر شفاف انداز میں خرچ ہوگی اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کمشنر ملتان نے تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ خان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔