عالمی برادری کی خاموشی، مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے التواء کا شکار ہے؛ تہمینہ صادق خان

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ مظفرآباد

چئیرپرسن وویمن کمیشن آزاد جموں وکشمیر تہمینہ صادق خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی، مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے التواء کا شکار ہے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تمام کشمیری یکجان ہو کر احتجاج کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت کی چالوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام کشمیریوں کو چاق وچوبند رہنے کی ضرورت ہے بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں لیکن کشمیریوں نے ہر ظلم اور ستم کو برداشت کر کے ثابت کر دیا وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر امن اور سیکیورٹی کے لئے ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر سامنے آیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کو ایک متنازعہ مسئلہ قرار دے چکی ہے اس ضمن میں متعدد قراردادیں منظور کی گئی ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر حق خودارادیت کے حصول کے لئے ہزاروں لوگ شہید ہو چکے ہیں ہزاروں عورتیں بیوہ اور ہزاروں بچے یتیم ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار کشمیریوں کی صدائے حق پر کان دھریں اور مسئلہ کشمیر حل کروائیں۔

دوسری طرف کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر ومرکزی رہنما مسلم لیگ ن شیزی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور امنگوں کا مرکز ہے،کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں۔دلوں کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بین الاقوامی فورمز پرکشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کا حق اد اکیا ہے۔ کشمیریوں نے الحاق پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ساری قومی قیادت کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔دشمن کی سازشوں کا متحد ہو کر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ شیزی خان نے یہ بات اپنے خصوصی بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی قوم کی محبت اور عقیدت بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کر کے آزاد خطہ کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد کشمیری پاکستان کے سفیر ہیں اور وہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج گزشتہ کئی برسوں سے جس طرح کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے دنیا میں کہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی تحریک مزاحمت کے سامنے بے بس قابض فوج کے شر سے لائن آف کنٹرول کے معصوم عوام بھی محفوظ نہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں ؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے