پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹروے کئی مقامات سے بند

بندیا اسحاق

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کر دی گئی۔ لاہور ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، کئی مقامات پر صبح کے وقت حد نگاہ صفر رہی۔ پنڈی بھٹیاں، قصور، اوکاڑہ میں دھند چھائی رہی۔ اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

دھند بڑھنے سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹس کا شیڈول متاثر ہوا، پروازوں کے منسوخ ہونے اور تاخیر سے مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں ؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے