فوج کا نہ سیاست سے تعلق ہے اور نہ کسی سے بیک ڈور رابطے، ڈی جی آئی ایس پی آر

محمد شفیق قریشی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں کیوں کہ کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے ہورہے ہیں لہذا فوج کو سیاست میں مت کھسیٹیں، اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہییں اور بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی، پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے، بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہےمیجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ کوہ پیما علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں جو بدقسمتی سے پچھلے 72 گھنٹوں سے لاپتہ ہیں تاہم پاک فوج سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دے رہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی تاہم پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا، چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا اور پاکستانی فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دیں کیوں کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ وزیراعظم بورس جانسن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے