پاکستان نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔ حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے، اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، ڈریپ منظوری کے بعد اسپوٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نجی فارما کمپنی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی، جس کی ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے، اور اب اسپوٹنک فائیو کو نجی فارما کمپنی کی جانب سے درآمد کیا جائے گا، تاہم فارما کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے، اور یہ اجازت نامہ یکم اپریل تک مؤثر رہے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو بردار شخص کے حملے میں ہلاک

Share this on WhatsAppلندن: برطانیہ میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیز چاقو بردار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے