کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کرک

نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ خیبرپختونخوا میں بنوں اورکرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

ڈی پی اوکرک کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی ہے، شہید اہلکار کی میت قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کی نوعیت جاننے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ؛ پولیس ہائی الرٹ

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی شہر میں مشتبہ سفید گاڑی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے