فورسز کی کارروائی میں 16 ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

فورسز نے آپریشن میں 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم نے بحرعرب کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ال حماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 16 ارب 3 کروڑ روپے بنتی ہے، اور پی ایس ایم اے کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ ایجنسی سمندر میں سازگار ماحول کے انتظامات میں اپنی قومی ذمہ داریوں کررہی ہے، اور پی ایس ایم اے پاکستان نیوی کے ساتھ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

دہشتگرد تنظیم داعش کیلئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی دہشتگرد تنظیم داعش کیلئے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے