ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، جی 20 ممالک نے قرضوں کی ادائیگی موخر کردی

ڈاکٹر رضوان

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

جی 20 ملکوں کی طرف سے پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی موخر کردی گئی ہیں۔وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق جی 20 ملکوں کی جانب سے پاکستان کے لیے تاریخ کا اہم ترین ریلیف مل گیا ہے پاکستان ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی قرضہ واپس کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔

وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان نے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کےلیے 19 معاہدے کیے جس میں پریس کلب کے رکن ممالک کے قرضے بھی شامل ہیں۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور پاکستان کو انسداد کورونا اقدامات کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے جی 20 اور پیرس کلب کو بتایا کہ انسداد کورونا اقدامات کےلیے پاکستان کو فنڈز کی ضرورت ہے اور قرضے موخر کرنے سے پاکستان یہ رقوم انسداد کورونا پروگرام پر خرچ کرسکے گا۔۔

About BBC RECORD

Check Also

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وفاقی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے