اسلام جبر کی بنیاد پر کسی کو مسلمان کرنے کا حکم نہیں دیتا: طاہر اشرفی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستانی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن، سلامتی اعتدال کا دین ہے، اسلام جبر کی بنیاد پر کسی کو مسلمان کرنے کا حکم نہیں دیتا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے پیغام حقانیت سے پھیلا ہے، پاکستان میں بعض واقعات میں کہا جاتا ہے کہ جبر کی بنیاد پر مذہب کو تبدیل کروایا گیا یا مذہب تبدیل کرانے کا جبراً کہہ کر شادی کرلی گئی۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے تمام واقعات کو کیس ٹو کیس دیکھنے کے لئے اور اصل حقائق سامنے لانے کے لئے ان کا دفتر مستقل بنیادوں پر کام کر رہا ہے لہذا اگر کسی بھی پاکستانی غیر مسلم کو اس سلسلہ میں شکایت ہے تو وہ ان کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے

About BBC RECORD

Check Also

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وفاقی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے