لیہ: ولیمے کیلئے شامیانے لگاتے 3 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

لیہ فتح پور کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب کیلئے شامیانے لگاتے لوہے کا پول بجلی کی 11 کے وی کی مین لائن سے چھو جانے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

لیہ فتح پور کے نواحی چک نمبر 294 ٹی ڈی اے میں لوہے کا پول 3 مزدوروں کیلئے موت کا باعث بن گیا، شعیب نامی شخص کے ولیمے کی تیاری کیلئے شامیانے لگائے جا رہے تھے کہ لوہے کا پول بجلی کی 11 کے وی کی مین لائن سے ٹکرا گیا۔

اس نتیجے میں کرنٹ لگنے سے شامیانے لگانے والے اڈہ جہان خان کے رہائشی 3 مزدور مبشر،اسد اور ایک نامعلوم مزدور جس کی شناخت نہیں ہو سکی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والے 2 مزدوروں کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا

About BBC RECORD

Check Also

نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں ؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے