مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی غفار ڈوگر کرپشن کے الزام میں گرفتار

محمد عمران
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

اینٹی کرپشن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی غفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
نمائندہ کے مطابق ملتان میں اینٹی کرپشن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غفار ڈوگر کو گرفتار کرلیا ہے۔ غفار ڈوگر کو علی الصبح ان کے گھرسے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ غفار ڈوگر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس بھجوایا گیا تھا۔ غفار ڈوگر کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مریم نواز نے غفار ڈوگر کی گرفتاری پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگا، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کے جذبے، ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے، عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہی ہےکہ وہ نواز شریف کے بیانیے کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

نوجوان کے ساتھ فراڈ، دوشیزہ کا رشتہ دکھا کر60 سالہ خاتون سے شادی کروادی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ وہاڑی نوسر باز گروہ نے 20 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے