عمرہ بحالی: 4 لاکھ معتمرین کی مسجدِ حرام میں نماز ادائیگی

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی شدت کم ہونے کے بعد عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک مسجدِ حرام کی 75 فیصد گنجائش استعمال کی جارہی ہے۔

عربی چینل نے اپنے اردو ایڈیشن میں حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی جبکہ عمرہ سیزن کھولے جانے کے بعد 9 لاکھ 20 ہزار افراد نے مسجد حرام میں‌ نماز ادا کی۔ ان میں 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔

ادارے کے مطابق، مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس ضمن میں معتمرین کی معاونت اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے منظم طریقہ ہائے کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ نمازیوں اور معتمرین کی آمدورفت پر نظر رکھنے، ان کے طبی مسائل کے حل میں مدد کرنے اور مناسک عمرہ کی ادائی میں ان کی رہنمائی کی جارہی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

Share this on WhatsAppسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے