پہلا ٹی 20 ؛ زمبابوے کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

راولپنڈی: ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہا ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ہے، پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برینڈن ٹیلر اور کپتان چمو چھبابا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد حسنین نے پہلے ہی اوور میں چھبابا کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔

ٹیلر اور سین ولیمز نے جارحانہ انداز میں کھیل کو آگے بڑھایا تاہم 34 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف نے ٹیلر کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سین ولیمز کی اننگز عثمان قادر نے 25 رنز پر ختم کی۔

قومی ٹیم کی جانب سے سابق لیجنڈری اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے زمبابوے کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

About BBC RECORD

Check Also

پولو کے بعد پاکستان بیس بال میں بھی دنیا کا بلندترین مقام بننے کیلئے تیار

Share this on WhatsAppسکردو: پولو کے بعد پاکستان بیس بال میں بھی دنیا کا بلندترین ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے