لیبیا: مسلح ‌گروہ نے پائلٹ اغوا کرلیا، قومی وفاق حکومت کا تحقیقات کا اعلان

لیبیا میں جنگ بندی کے باوجود قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیائوں‌ کی طرف سے مخالفین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیا ‘النواصی’ نے بنغازی سے آنے والے ایک ہوائی جہاز کے پائلٹ کو معیتیقہ ہوائی اڈے پر جہاز کے اترتے ہی اغوا کر لیا۔
دوسری طرف مبصرین نے پائلٹ کے اغوا کی واردات کو قومی وفاق حکومت کی ملیشیائوں‌ کی طرابلس کے انتظامی اور سیکیورٹی امور میں مداخلت کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنغازی کے بنینا ہوائی اڈے سے معتیقہ ہوائی اڈے پر آنے والے پائلٹ اور سمیت دو افراد کے اغوا کی واردات کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔بیان میں پائلٹ کے اغوا کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ کے اغوا کے واقعے سے لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جاری محاذ آرائی روکنے اور مذاکرات کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

ایران پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ضرورت پورا کرنے کے لئے تیار

Share this on WhatsAppایران کے سفیر نے پاکستان سے قریبی اور گہرے تعلقات سمیت تجارتی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے