لوئر دیر میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

پشاور: شاہ عالم بابا میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ لوئر دیر کے علاقے شاہ عالم بابا میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی کاندان کے افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میاں ، بیوی اور بیٹے کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ شواہد اور ثبوت جمع کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

نوجوان کے ساتھ فراڈ، دوشیزہ کا رشتہ دکھا کر60 سالہ خاتون سے شادی کروادی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ وہاڑی نوسر باز گروہ نے 20 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے