کرائم کو روکنے کیلے شہری و مضافاتی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم ؛ آر پی او

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ پلان پر عمل در آمد شروع کر دیا،پہاڑی علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کر دیں۔انہوں نے گزشتہ روز پہاڑی علاقہ سے ملحقہ کچھی کینال کے علاقہ میں چھابری بالا پل،پل گجوجی،پل یارو اورکوٹ مبارک کچھی کینال پل پر بنائی گئی پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا،آر پی او نے ان چیک پوسٹوں کے سیکورٹی انتظامات اور پہاڑی علاقوں سے وارداتوں کے لئے شہری علاقوں کی طرف آنے والے قانون شکنوں کی قانون کے مطابق گرفتاریوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف قانون کی جنگ میں افسر اور اہلکاروں کے ساتھ نہیں ان کے آگے کھڑا ہوں گا،ریجن کے چپے چپے پر قانون کی حکمرانی تھی قانون کی حکمرانی ہے اورخدا کے فضل و کرم سے قانون کی حکمرانی رہے گی،ریجن میں نہ کوئی نو گو ایریا تھا نہ کوئی نو گو ایریا ہے اور نہ ہی کوئی نو گو ایریا بننے دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس والوں کے تمام تر انسانی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قانون نے ہمیں اختیارات اور ریاست نے وسائل دئیے ہیں جن کو استعمال کر کے ہم ہر قسم کے قانون شکن کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر یہاں سے چلتا کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

سی سی پی او کا خاتون کیساتھ بدتمیزی کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور سربراہ لاہور پولیس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے