وزیر اعلی پنجاب کا حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 آگ پر قابو پانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنا پہلی ترجیح ہے۔ انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 کے حکام موقع پر پہنچیں، وزیراعلی نے کہا کہ چھت پر موجود افراد کو سب سے پہلے ریسکیو کیا جائے۔

دوسری طرف سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا گلبرگ حفیظ سنٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام ادارے مل کر کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایمرجنسی گاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، حفیظ سنٹر کو دو حصوں میں تقسیم کر لیا گیا۔انہوں نے کہا حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے لاہور پولیس بھی کوشاں ہے، ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد صبح سویرے سے ہی موقعہ پر موجود ہیں، لاہور پولیس کی طرف سے ایمرجنسی گاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ حفیظ سنٹر کو دو حصوں میں تقسیم کرلیا،اوپر والےحصے میں22فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں، پانی کی سپلائی مسلسل آ رہی ہے، آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شہریوں کو آتشزدگی سے دور رکھا جا رہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ساڑھے 5 سال میں 3990 دہشت گردی کے واقعات، 3384 پاکستانی شہید

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزارت داخلہ نے 2015 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے