پولیس فورس کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے؛ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لئے پولیس فورس کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ہمارا بنیادی ستون تھانہ اور بنیادی یونٹ کانسٹیبل ہے،جس طرح تھانوں کو قانون کا ناقابل تسخیر قلعہ بنایا جائے گا اسی طرح کانسٹیبل سے لے کر تمام افسران کی ملازمت اور زندگی کو اس طرح محفوظ بنا دیا جائے گا کہ وہ ہر قسم کے تفکرات سے آزاد ہو کر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کر سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتےبوئے کیا ،پولیس لائنز پہنچنے پر آر پی او فیصل رانا اور چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز نے ایڈیشنل آئی جی کا استقبال کیا،،انہوں نے کہا کہ میرے سمیت اعلی افسران ماتحت پولیس والوں سے فرائض کی پورےسپرٹ کے ساتھ انجام دہی کی توقع رکھتے ہیں اسی طرح پولیس فورس کےحقوق کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا

،ریجن کو ایک ایسا آر پی او فیصل رانا ملا ہے جو قانون شکنوں سے خود بھی نمٹنا جانتا ہے،پولیس فورس کو بلند مورال کے ساتھ قانون شکنوں کے خلاف قانون کے دائرے میں جنگ کروانے کے ہنرکا ماہر اور اپنی فورس کو اپنی اولاد سمجھنے کی خصوصیت سے بھی مکمل آگاہ ہے،کانسٹیل سے لے کر اعلی افسران تک پولیس فورس کے مسائل کے حل کے لئے میرے اور فیصل رانا کے دفاتر اورگھروں کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ،فورس سے توقع ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کو محفوظ بنانے کے لئے جاندار،شاندار اور نتیجہ خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرے،پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی جی خان ریجن کے 17 پولیس سرکلز اور66 تھانے ہیں ،مجھے فخر ہے کہ میں ایسے ریجن کو کمانڈ کر رہا ہوں جس کی پولیس فورس با ہمت،جرات مند اور بہادر ہے،ڈی جی خان ریجن میں پولیس کے 100شہدا اور37زخمی ہیں اتنی بڑی فگر بتا رہی ہے کہ یہاں کی پولیس فورس مادر وطن کی اندرونی حفاظت اور عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کرتی۔

فیصل رانا نے کہا کہ ریجن کی پولیس فورس کی ہمت دیکھ کر میں پیشین گوئی کررہا ہوں کہ بہت جلد یہ ریجن قانون شکنوں سے پاک ہو گا،عوام کے احساس تحفظ میں اضافہ ہو گا ،پولیس اور قانون پسند عوام قانون کی حکمرانی کے لئے ایک پیج اور ایک راستے پر آ چکے ہیں ،فیصل رانا نے اپنے خطاب میں شہدائے پولیس کا انتہائی جزباتی انداز میں تزکرہ کیا انہوں نے جب پولیس شہدا اور زخمیوں کو سلیوٹ کیا تو ماحول انتہائی جزباتی ہو گیا،پولیس دربار میں موجود افسران اور اہلکاروں کی انکھیں نم ہو گیئں اس موقع پرجوانوں نےپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ،ایڈیشنل آئی جی اور آر پی او پولیس اہلکاروں سے گھل مل گئے اور ایک ساتھ کھانا بھی کھایا۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی اخبارات میں نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کرنے کی درخواست مسترد

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی عدالت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے