ملین کا فراڈ کرنے پر پاکستان پوسٹ آفس کے دو افسران گرفتار

لاہور: ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس کے دو افسران کو 22 ملین روپے کا فراڈ کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے کرائم سرکل کو اطلاع ملی تھی کہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پوسٹ آفس کے دو افسران زوارالحسن اور محمد فیم نے الیکٹرسٹی بلوں کی مد میں 22 ملین سے زائد کا فراڈ کیا ہے یہ دونوں افسران لوگوں سے پیسے وصول کر لیتے۔

یہ افسران پیسے وصول کرنے کے بعد فیک انٹری ریکارڈ میں کرتے اور رقم مین اکاؤنٹ میں جمع نہیں کرتے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو ہر ماہ واجبات کی صورت میں بل وصول ہوتے جس کی کئی بار شکایت بھی درج کرائی گئی مگر جنرل پوسٹ افس کے اعلی حکام نے بھی ان کے خلاف کارروائی نہیں کی۔تمام واقعے کی اطلاع اب ایف ائی اے کو ملی جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے رحیم یار خان میں پوسٹ آفس پر چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ملزمان کے قبضے سے بجلی کے بلوں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیر اعلی پنجاب کا حفیظ سنٹر لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیر اعلی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے