بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے کورونا وائرس کا بہتر مقابلہ کیا، راہول گاندھی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ دنئی دلی:

کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وبا کا بہتر مقابلہ کیا ہے۔راہول گاندھی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے جاری کردہ ایک چارٹ کا حوالہ دیا جس میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں سال 2020 اور 2021 کے درمیان کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود معاشی ترقی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس چارٹ میں بنگلہ دیش، میانمار، نیپال، چین، بھوٹان، پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور بھارت کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں بھارتی معیشت 10.3 فیصد تک سکڑے گی جسے طنزیہ طور پر انہوں نے مودی حکومت کا ایک ’ٹھوس کارنامہ‘ قرار دیا۔
اپنی ٹویٹ میں راہول نے چارٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں بھارتی معیشت کی سب سے کم ترقی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ چارٹ کے ساتھ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’یہاں تک کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی بھارت کے مقابلے میں کووڈ کا بہتر مقابلہ کیاہے جو حکومت کا ایک ٹھوس کارنامہ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی چھ سالہ حکومت کو ’نفرت بھری قوم پرستی‘ بھی قرار دیا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق بھارت میں کورونا کے کیسز میں اب بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کے معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

’تشدد کو بڑھاوا دے کر مراعات حاصل کرنے کی کوشش، خطرناک ہے‘

Share this on WhatsAppافعانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے متنبہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے