کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، وزیراعظم پاکستان

ڈاکٹر رضوان

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے بحالی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پراسلامی تاریخ پرمبنی فیچرفلمزاورڈرامے مقامی سطح پربنانے پرغورکیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اورتعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پربھی زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کریں گے۔سینیٹرفیصل جاوید اورذیشان خانزادہ سے ملاقات کے دوران ملاقات میں سیاسی معاملات اوراپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اقتدارسنبھالنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ لوٹ مارکرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آراونہیں ملنا۔

About BBC RECORD

Check Also

ساڑھے 5 سال میں 3990 دہشت گردی کے واقعات، 3384 پاکستانی شہید

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزارت داخلہ نے 2015 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے