فیصل آباد: 4 مسلح ڈاکو جنرل سٹور پر واردات کرکے لاکھوں کی نقدی، موبائل لوٹ کر فرار

ثریا رانا
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ فیصل آباد

تھانہ مرید والا کے علاقے میں 4 مسلح ڈاکو جنرل سٹور پر واردات کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔فیصل آباد میں تھانہ مرید والا کے علاقے اڈا نوریانوالہ کے قریب 4مسلح ڈاکوؤں نے جنرل اسٹور پر اسلحہ کے زور پر دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر دکان سے ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور دیگرقیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے ہوئے بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کی تلاش اور گرفتاری میں ناکامی کا شکار بنی دیکھائی دیتی ہے۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈولفن سکواڈ نے فارمیسی کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور ڈولفن سکواڈ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے