رحیم یار خان: دو مختلف واقعات میں 2 مائیں اور 2 بیٹیاں قتل، لاشیں ہسپتال منتقل

ساجد میر
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ رحیم یار خان

دو مختلف واقعات میں 2 مائیں اور 2 بیٹیاں قتل کر دی گئیں، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔رحیم یار خان میں ایک ہی روز میں خواتین کی قتل و غارت کے 2 واقعات پیش آئے، ماں اور بیٹی کے قتل کا پہلا واقعہ تھانہ اقبال آباد کے علاقے ڈیرہ شمس میں پیش آیا جبکہ قتل کا دوسرا واقع صادق آباد کے علاقے چک نمبر 7 میں پیش آیا۔

صادق آباد کے علاقے چک نمبر 7 میں ملزم اللّٰہ دتہ نے گھریلو جھگڑے اور حالات سے دلبرداشتہ ہو کر ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا جبکہ اقبال آباد میں 3 نا معلوم ملزمان نے سوئی ہوئی دونوں خواتین کے گلے کاٹ دئیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے چاروں خواتین کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ صادق آباد واقع میں ایک ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ اقبال آباد واقع میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈولفن سکواڈ نے فارمیسی کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور ڈولفن سکواڈ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے