گاڑیوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ؛ فیصل رانا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والے موٹر سائیکل اور گاڑیاں سنگین وارداتوں میں بھی استعمال ہو سکتی ہیں،پولیس،سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ ریوالونگ لائٹس لگانے کی کسی کو اجازت نہیں،مصنوعی ”ٹوہر ٹپے“ کے لئے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوجداری مقدمات بھی درج کئے جائیں،آر پی او کی پولیس افسران کو ہدائت،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایک خصوصی اجلاس میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور پر ریوالونگ لائٹس لگانے والوں کے خلاف بیک وقت قانونی آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ قانون نے قانون کے محافظوں کی معاشرتی شناخت کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کو استعمال کرنا قانونی صوابدید کے مطابق صرف سرکاری،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا ہی حق ہے،معاشرے میں اپنے مصنوعی ”ٹوہر ٹپے“ کے لئے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کا استعمال کرنے والے بدترین قانون شکنی کا ارتکاب کرتے ہیں اور اکثر اوقات یہی قانون شکن پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سنگین وارداتوں میں بھی استعمال کرتے ہیں،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ریجن کے چاروں اضلاع میں بیک وقت قانونی آپریشن شروع کیا جائے،جس کے دوران نہ صرف غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کے غیر قانونی استعمال کرنے والوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا جائے بلکہ ایسا کرنے والون کے خلاف قانون کے مطابق فوجداری مقدمات بھی درج کئے جائیں،آر پی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے عین مطابق پولیس نے ریجن کے چاروں اضلاع میں ہر حوالے سے قانون کی حکمرانی کے تحت کرائم کا خاتمہ کرنا ہے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کا غیر قانونی استعمال قانون شکنوں کے لئے ایک سہولت کاری ہے قانون کی نظر میں قانون شکنوں کا سہولت کار بھی قانون شکن ہے لہٰذ ا غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ریوالونگ لائٹس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف مربوط حکمت عملی سے نتیجہ خیز آپریشن شروع کر کے میرے دفتر کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کو پرامن اور خوشحال بناھیں گے.چیرمین بین المسلمین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان جلوس شہادت فرزند رسول امام ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے