مظفر گڑھ تھانہ کندائی کے علاقہ میں شہری پر تشدد آر پی او نے رپورٹ طلب کر لی

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کا ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ کندائی کے علاقہ میں تشدد کے بعد سڑک پر گھسیٹے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے،ڈی پی اوسے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کندائی کے علاقہ بستی شیر والی کے رہائشی محمد عارف نے الزام لگایا کہ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر سڑک پر گھسیٹا گیا،جس پر اس کی مدعیت میں 4نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ کندائی میں درج کر لیا گیا،

پولیس نے دو نامزد ملزمان فیاض اور منیر کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ میں نامزد2ملزمان نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے،آر پی او نے اندراج مقدمہ اور 2ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مظفر گڑھ پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون شکن کسی بھی حوالے سے قانون کے سامنے قطعی با اثر نہیں،قانون سب سے زیادہ با اثر اور طاقتور ہے،اندارج مقدمہ کے بعد ملزمان کی فوری گرفتاری سے مبینہ متاثرہ شخص اور فریق کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے اس اعتماد کو مذید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قانون شکنی کی ہر واردات کے بعد قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے

جبکہ اس کے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی قانون شکنی کرنے والوں کو قانون کے مطابق گرفتار کرنا ہے یہی وہ راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے قانونی کی حکمرانی کو ہر حوالے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے،آر پی او نے کہا کہ ڈی پی او ذاتی طور پر اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کریں گے تاکہ کوئی گناہ گار جیل جانے سے بچ نہ جائے اور کوئی بے گناہ جیل نہ جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

کرائم کو روکنے کیلے شہری و مضافاتی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم ؛ آر پی او

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے