لاہور جواریوں کیلئے فیورٹ شہر بن گیا، جوا کھیلنے کی لسٹ میں پہلا نمبر

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

پنجاب میں12ہزار 266سے زائد جواریوں کے اڈے ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت 20فیصد جواریوں کے اڈے مزید بڑھ گئے۔پنجاب میں قمار بازی کے کیسز میں حیرت انگیز اضافہ ہو گیا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ہزاروں جوے کے اڈوں میں سے چند کے خلاف کارروائی کی۔ پنجاب پولیس کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے۔

جواریوں کے اڈوں اور جوا کھیلے جانے والے اضلاع میں لاہور ریجن پہلے نمبر پر رہا۔ دوسرے نمبر پر فیصل آباد ریجن، تیسرے پر بہاولپور اور ملتان ریجن چوتھے نمبر پر ہے۔ نو ماہ کے دوران لاہور ریجن میں 3ہزار سے زائد مقامات، 1608کیسز درج ہوئے۔ فیصل آباد ریجن میں 1521کیسز درج، ملتان ریجن 1282کیسز درج ہوئے۔ متعدد جواریوں اور جوے کے اڈوں کے خلاف متعلقہ پولیس ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔ ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں جوے کے اڈے قائم ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کو پرامن اور خوشحال بناھیں گے.چیرمین بین المسلمین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان جلوس شہادت فرزند رسول امام ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے