اوورسیز پاکستانیز کمیشن جنوبی پنجاب کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن ساؤتھ پنجاب کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں او پی سی کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو بہت ریلیف ملے گا۔ پنجاب میں قائم تمام خدمت مراکز میں او پی سی ڈیسک کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ مختلف اضلاع میں قائم خدمت مراکز میں او پی سی ڈیسک کھلنے سے اووسیز پاکستانیوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔

اجلاس میں او پی سی ایکٹ 2014 میں ترامیم کی منظوری، ایکٹ میں ترامیم کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔ ایڈوائزری کونسلوں کو قواعد و ضوابط کے تحت جلد تشکیل دینے کی ہدایت کر دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کونسلوں میں اچھی شہرت کی حامل شخصیات کو شامل کیا جائے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈسٹرکٹ کمیٹیوں میں ممبران کی تقرری کی جائے۔ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ملازمین کو الاؤنس دینے کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوانے کی ہدایت، کمیشن میں خالی آسامیاں پر بھرتی کا کیس ازسر نو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کی ہدایت، بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی-اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ کمیشن اب تک 12532 شکایات کا ازالہ کر چکا ہے۔ زیر التواء شکایات پر ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ اربوں روپے کی پراپرٹی واگزار کرائی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پنجاب، وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر، ارکان پنجاب اسمبلی عمر تنویربٹ، خیال احمد کاسترو، شاہینہ کریم، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمیشن کے دیگر ممبران اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم کا پنجاب میں جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیراعظم عمران ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے