اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھ بری طرح فلاپ ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

اے پی سی کے نام پر ملکی مفادات پرذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام سے سنگین مذاق ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے۔ ان عناصر نے اپنے دور میں پاکستان کی ترقی کا سفرکھوٹا کیا۔ اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھ بری طرح فلاپ ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اس ناکام ڈرامے پر منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔ 22 کروڑ عوام نے اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل کو مسترد کر دیا ہے۔ کرپٹ عناصر سن لیں قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور اپوزیشن لوٹ مار سے جمع کی گئی دولت بچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی اخبارات میں نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کرنے کی درخواست مسترد

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی عدالت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے