کالے پتھر“ کی خرید وفروخت کے خلاف آپریشن کا حکم محمد فیصل رانا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

کالے پتھر“ کے پینے سے خود کشیوں کے بڑھتے رجحان پر آر پی او کا سخت نوٹس،ریجن کے چاروں اضلاع میں ”کالے پتھر“ کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف بیک وقت نتیجہ خیز آپریشن کا حکم ممنوعہ ہونے کی وجہ سے”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت غیر قانونی ہےاس تک عوام خصوصاً خواتین کی رسائی کو روکنا پولیس کی ذمہ داری ہے

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ریجن کے چاروں اضلاع میں ”کالے پتھر“ پینے کی وجہ سے خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے باعث یہ ”پتھر“ ایک ایسے ”ناجائز اسلحہ“ کی شکل اختیار کر گیا ہے جو تیزی کے ساتھ انسانی جانوں کو نگل رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ خود کشیوں کے رجحانات میں اضافہ ایک ایسا معاشرتی رویہ ہے جس کے بہت سے اسباب ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کے لئے معاشرے کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ان حالات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ممنوعہ ”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت کا روکنے کے لئے قانون کے مطابق چاروں اضلاع میں بیک وقت آپریشن شروع کیا جائے جو اس قدر منظم اور مربوط ہو کہ ”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت کرنے والا ہر شخص قانون کی گرفت میں آ جائے ۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کو پرامن اور خوشحال بناھیں گے.چیرمین بین المسلمین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان جلوس شہادت فرزند رسول امام ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے