روس کا امریکا اور سویڈن کا جاسوس مشن ناکام بنانے کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا اور سویڈن کے دو جاسوس طیارے فضا میں آگے بڑھنے سے روک کر ان کا جاسوسی مشن ناکام بنا دیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ بحر بالٹک کے فضا میں روس اور امریکا کے دو بغیر پائلٹ طیارے آگے بڑھنے سے روک دیئے گئے۔

روس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے ایک روسی سوخوی۔27 لڑاکا طیارے کو بحر بالٹک کے مقام پر سویڈش ڈرون طیارے اور ایک امریکی طیارے کو روک دیا تاہم امریکا اور سویڈن کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے قومی دفاعی مرکز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سترہ ستمبر کو بحر بالٹک کے اوپر روسی سرحد سے قریب پہنچنے والے دو فضائی اہداف کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد ‘ایس -27 لڑاکا’ طیارہ جو بحری بیڑے کی فضائی دفاعی فوج سے وابستہ تھا نے فورا اڑان بھر کر ان دونوں طیاروں کی شناخت کی اور انہیں سرحدی خلاف ورزی سے روک دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی لڑاکا ان کے پاس پہنچا اور ایک امریکی فضائی گشت پر مامور طیارہ اور سویڈش ایئر فورس کا "گلف اسٹریم” بحری جہاز آگے بڑھ رہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایران کے ’’پر اسرار‘‘ ایٹمی سائنسدان تہران میں قتل کر دیے گئے

Share this on WhatsAppایران کے ایٹمی اور میزائل سازی کے سائنس دان محسن فخری زادہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے