زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب میں ریپ انویسٹی گیشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

بندیا اسحاق

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

گجرپور موٹروے خاتون زیادتی کیس کے بعد پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ’ریپ انویسٹی گیشن یونٹ ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام تھانوں میں خصوصی سیل ریپ انویسٹی گیشن یونٹ(آر آئی یو) بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ سیل خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کرے گا۔

پنجاب کے تمام تھانوں میں مخصوص تفتیشی افسران آر آئی یوکا حصہ ہوں گے اور یہ یونٹ صوبے کے بڑے اضلاع میں ایس پی رینک افسر کی نگرانی میں کام کرے گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن یونٹ کے پاس ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ جلد حاصل کرنے کے خصوصی اختیارات ہوں گے۔ ملزمان کی شناخت، گرفتاری، شواہد اور گواہوں کو تحفظ دینا تفتیشی افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ آر آئی یو میں تعینات تفتیشی افسران دیگر ڈیوٹیوں سے آزاد ہوں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی اخبارات میں نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کرنے کی درخواست مسترد

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی عدالت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے