ن لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

بندیا اسحاق
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل۔ کہتی ہیں چوہان صاحب پولیس کے کندوں پر بندوق رکھ کر چلانے کا ڈرامہ بند کر دیں۔ اپنے وٹس ایپ وزیراعلیٰ اور پرچی والے سی سی پی او کی کارکردگی عوام کو بتائیں۔ آٹھ روز بعد بھی پنجاب پولیس موٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہیں کر سکی۔ کل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو قبضہ گروپوں کی سرغنہ قرار دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو عثمان بزدار چلا رہے ہیں یا چھوٹو گینگ؟ آٹا گینگ، چینی گینگ، پیٹرول گینگ کے بعد اب قبضہ گینگ بھی پنجاب میں آ گیا ہے۔ پنجاب کے شہری آج چوروں ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ پنجاب کی مائیں بہنیں درندہ صف بھیٹروں کے رحم و کرم پر ہے۔ پنجاب میں لاءاینڈ آڈر کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ افسران بدلنے سے نہیں چیف ایگزیکٹیو تبدیل کرنے سے حالات بہتر ہونگے۔ حکومتی ترجمانوں کی تسلیاں اور دلاسے خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے

About BBC RECORD

Check Also

نوجوان کے ساتھ فراڈ، دوشیزہ کا رشتہ دکھا کر60 سالہ خاتون سے شادی کروادی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ وہاڑی نوسر باز گروہ نے 20 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے