چھ ماہ بعد شادی ہالز کےتالے بھی کھل گئے

بندیا اسحاق

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

بینڈ باجا بجے گا، بارات آئے گی۔ چھ ماہ بعد شادی ہالز کےتالے بھی کھل گئے۔ شادی ہالز ملازمین کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا گیا۔ مہمانوں کے ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے پر بھی پابندی عائد، شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے۔کورونا کیسز میں کمی کے بعد تمام کاروباری سرگرمیاں معمول پر آنے پر شادی ہالز کو بھی حکومت کی جانب سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مالکان انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں۔ شادی ہالز میں باقاعدہ طور پر سجاوٹ اور تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صدر پنجاب میرج ایسوسی ایشن خالد ادریس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جو ایس او پیز جاری کی گئی ہیں ہم ان پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔ سوشل ڈسٹنسنگ، ہینڈ سینٹائزر اور ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ ٹمریچر چیکنگ کے عمل کو مکمل طور پر ہالز میں لاگو کریں گے۔ ہمیں ان چھ مہینوں میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

About BBC RECORD

Check Also

مظفر گڑھ تھانہ کندائی کے علاقہ میں شہری پر تشدد آر پی او نے رپورٹ طلب کر لی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے