لبنان: اقوام متحدہ کی امن فوج کے 90 اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

اقوام متحدہ کی لبنان میں موجود امن افواج [یونیفیل] کے 90 فوجیوں کو کرونا وائرس لاحق ہوگیا ہےلبنان میں تعینات یو این امن افواج کے ترجمان کے مطابق تمام متاثرہ فوجیوں کو کرونا کے علاج کے لئے یونیفیل کی خصوصی طور پر تیار کردہ عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 88 کا تعلق ایک ہی دستے سے ہے مگر ترجمان نے ان تمام فوجیوں کی قومیتیں ظاہر نہیں کی۔

امن افواج کے ترجمان کے مطابق یونیفیل نے وائرس کی روک تھام کے لئے متاثرہ افراد سے تعلق میں رہنے والے تمام افراد کی ٹریسنگ کی ہے اور ان کے ٹیسٹ کروائے ہیں تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے روکا جائے۔لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تعینات ہونے والی یونیفیل افواج کا قیام 1978 میں عمل میں لایا گیا تھا جس میں 45 ممالک کے فوجی شامل ہوتے ہیں۔ماہ اگست میں اقوام متحدہ نے امن مشن کے دورانیے میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی مگر اس دورانیے کے لئے فوجیوں کی تعداد 15 ہزار سے کم کر کے 13 ہزار کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان نئے کیسز کی وجہ سے یونیفیل کے لبنان اسرائیل سرحد پر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ہیں۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 4 اگست کو ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد سے ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ فروری سے اب تک ملک بھر میں 23 ہزار 669 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 239 افراد کی اموات واقع ہوچکی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ملکہ برطانیہ کا شادی کا جوڑا نمائش کے لیے پیش

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ ملکہِ برطانیہ ایلزبتھ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے