پولیس نے8جعلی پیروں کو گرفتار کرلیا

ملک ظفر
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوکاڑہ

پولیس نے8جعلی پیروں کو گرفتار کرلیا ملزمان سوشل میڈیا کواستعمال کر کے مریدی چلارہے تھے سادہ لوح لوگوں کوورغلاکر رقعم حاصل کرتے ملزمان عشق میں ناکامی،کاروبار میں بہتری ودیگر امور پر تعویز دیتے رہے خلیل آباد کالونی دیپالپور کے رہائشی فاروق احمد بھٹی ولد فیض احمد بھٹی نے پولیس تھا نہ سٹی دیپالپور میں درخواست دی ہے کہ وہ کاروباری حالات کی وجہ سے پریشان تھا کہ اس نے فیس بک پر ایک اشتہار دیکھا کہ آپ کے مسائل کاحل صرف ایک فون کال پرہوسکتا ہے

پریشان فاروق احمد بھٹی نے فون کال کردی کہ کسی طریقے سے کاروبار ی حالات ٹھیک ہوجائیں فون سننے والے حاکم بنگالی بابا نے اسے تسلی دی اور کہا وہ اپنے جادو ٹونے سے اس کی قسمت بدل دیں گے فاروق احمد بھٹی اس کے جھانسے میں آگیا

تو حاکم بنگالی نے کہا کہ اس کے چیلے اس کے لیئے چیلہ کاٹیں جس کے لیئے50ہزار روپے کا ایزی پیسہ بھیج دو جس نے رقعم بھیج دی تو جعلی پیر مختلف حیلے بہانوں سے اس سے5لاکھ 25ہزار روپے ہتھیا چکے تھے جس کے کاروباری حالات تو بہتر نہ ہوئے مگر وہ مزید پریشان ہوکر جعلی پیروں کو لاکھوں روپے کی رقعم لوٹا بیٹھا پولیس نے فاروں احمد بھٹی کی درخواست جدید سسٹم ٹیکنالوجی کو بر?ے کار لاتے ہوئے پیرزادہ نظامی گروپ کے آٹھ افراد جن کی شناخت منیر،علی،صغیر،تنویر،افتخار وغیر کے ناموں سے ہوئی ہے جو مختلف لوگوں کو واٹس اپ آلائن کال فیس بک وغیرہ پر لوٹتے رہے پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے 8جعلی پیروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس مزید تفشیش کررہی ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

مظفر گڑھ تھانہ کندائی کے علاقہ میں شہری پر تشدد آر پی او نے رپورٹ طلب کر لی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے