یمنی فوج کی الجوف صوبے میں مختلف محاذوں کی جانب پیش قدمی جاری

یمن میں الجوف صوبے کے شہر الحزم کے مشرق میں لڑائی کے محاذوں پر سرکاری فوج کی پیش قدمی مسلسل چوتھے روز بھی جاری ہے۔ اس دوران یمنی فوج کو عوامی مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت حاصل ہے۔

یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے بدھ کے روز الشہلا کے محاذ پر بڑا حملہ کر کے وہاں حوثیوں کے تمام ٹھکانوں کو وا گزار کرا لیا … اور اب آہستہ آہستہ النضود کے محاذ کی جانب پیش قدمی کی جا رہی ہے تا کہ باقی ٹھکانوں کو بھی کلیئر کیا جا سکے۔

بیان کے مطابق لڑائی کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثیوں کی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ یہ گاڑیاں باغیوں کے لیے کمک لے کر جا رہی تھیں۔ یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے فرار ہونے والے عناصر کا اسلحہ اور عسکری ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے اتوار کے روز ایک وسیع آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے دوران فوج نے الصبائغ اور حویشان کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا اور النضود کے محاذ پر وسیع رقبے کو آزاد کرا لیا۔ کارروائی میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مادی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے الجوف صوبے کے مرکز الحزم شہر کے مشرق میں یمنی فوج کی کارروائی کے مناظر جاری کیے ہیں۔یمنی فوج کی توپوں اور عرب اتحاد کے طیاروں نے بدھ کے روز صنعاء کے مشرق میں نہم کے محاذ پر حوثی ملیشیا کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔

About BBC RECORD

Check Also

44 بھارتی بینک 1 ارب ڈالر کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث ہیں انکشاف

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ نیویارک بھارت کے 44 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے