رنگ روڈ زیادتی کیس، 48 گھنٹے میں ملزمان تک پہنچ جائیں گے: سی سی پی او لاہور

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا ہے کہ رنگ روڈ زیادتی کیس میں 14 مشتبہ افراد زیر حراست ہیں، 48 گھنٹے میں ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ خاتون رات ساڑھے 12 بجے گوجرانوالہ جانے کیلئے نکلی، خاتون کو گھر سے نکلتے وقت کم ازکم گاڑی میں پٹرول چیک کرنا چاہیے تھا، خاتون نے 15 پر کال کرنے کی بجائے اپنے بھائی کو فون کر کے اطلاع دی، خاتون کے بھائی نے 130 پر موٹروے پولیس کو فون کر کے کہا کہ اپنی موبائل بھجوائیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہاں 5 کلومیٹر کے علاقے میں 3 گاؤں ہیں، ملزمان کے گاڑی کا شیشہ توڑنے سے خون نکلا جس کی وجہ سے ہمارے پاس خون کا نمونہ موجود ہے، تحقیقات میں رورل اور اربن پولیس کی جدید تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے، اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

خیال رہے لاہور رنگ روڈ پر دوران ڈکیتی 2 ڈاکوؤں نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی پر لاہور سے گوجرانوالہ جا رہی تھی۔

About BBC RECORD

Check Also

کیا آپ بلوچی تھیریم یا بیسٹ آف بلوچستان کے بارے میں جانتے ہیں؟

Share this on WhatsAppپاکستان کے پسماندہ صوبہ بلوچستان کو کئی تاریخی حوالوں سے انتہائی اہمیت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے