جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرکے زیراہتمام حلف برداری کی تقریب

نسیم الغنی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرنے کہاہے کہ کشمیریوں کوجھوٹی تسلیاں مت دو کشمیربارے حکومت اپنی پالیسی واضح کرے ،کشمیرکی سودے بازی کرنے والے حکمران ایک منٹ کی خاموشی کے بعد مکمل خاموش ہوگئے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے تحریک کشمیراورکشمیریوں سے غداری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکوتاریخی نقصان پہنچایاہے ،کشمیری وفاقی حکومت کی کشمیرپالیسی پرعدم اعتمادکرتے ہوئے اسے مستردکرتے ہیں ،،فرانس میں توہین آمیزخاکوں کے بعد ملک میں صحابہ کرام ،اہل بیت وازواج مطہرات کی توہین کے واقعات فرقہ وارانہ تصادم کی عالمی سازش کاحصہ ہیں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈرمولانااسعدمحمود نے کہاہے کہ ہماری قیادت نے حکم دیاتوہم چوبیس گھنٹے میں اسلام آبادمیں داخل ہوں گے اوراس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک قیادت حکم نہیں دے گی،ہم میڈیا سمیت پوری قوم کو اس نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے نیشنل پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرراولپنڈی ڈویژن کے ارکان کی حلف برداری اورمرکزی قیادت کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرکے امیرمولاناسعیدیوسف ،جمعیت علماء اسلام کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرمولانااسعدمحمود ،سیکرٹری جنرل مولاناامتیازعباسی ،مولانامسعود الرحمن مسعودی ،مولانانذیرفاروقی،مولانامحمدامین،،قاری صغیرربانی،مفتی عبدالواجدخان،قاری محمدجہانگیرنقشبندی، مولاناسعیدخان ،مفتی عبدالخالق ،مولانامعروف احمد،مولاناعطاء الرحمن ،مفتی محمدابراہیم ،مولاناعبدالمجیدہزاروی ،مفتی مسرت اقبال ،مولانامنظورالحق ،سردارراشدنعیم ،مولاناریاض عثمانی ،مولاناعبدالوحید،ڈاکٹرضیاء الدین امازئی،مولاناممتازالحق صدیقی ،مولاناعابدکشمیری،مولاناافتخارخان ، ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا

مولانااس موقع پرجمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرراولپنڈی ڈویژن کے نومنتخب ارکان سے مولاناسعیدیوسف نے حلف بھی لیا مولاناسعیدیوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں روٹین کی گفتگوسے آگے بڑھناہوگا اوراب کشمیریو ں کاہاتھ تھامناہوگا اب بھی امگرہم نے کشمیریوں کے زخموں پرمرحم رکھنے کی بجائے کشمیریوں کے زخموں پرنمک پاشی نہ کریں اب کشمیریوں کوجھوٹی تسلیاں نہ دیں 73سالوں سے ہم کشمیریوں کوتسلیاں د ے رہے ہیں اب بھی اگریہ سلسلہ اسی طرح برقراررہتاہے توکشمیرہاتھ سے نکل جائے گا کشمیری پاکستان کے بقاء اوراستحکام کی جنگ لڑرہے ہیں ،جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوگا اس وقت تک کشمیرآزادنہیں ہوگا اورپاکستان اس وقت مستحکم ہوگا جب یہاں نظریاتی حکومت قائم ہوگی جونظریہ اسلام کی محافظ ہوگی انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک نظریے پرقائم ہے اوریہ نظریہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جمعیت علماء اسلام اس نظریے کوبچانے کی جنگ لڑرہی ہے ۔مولانااسعدمحمود نے کہاکہ آج کے ماحول میں رسمی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ہمیں علما کہ قیادت میں جہاد کے طرز پر سیاست کرنی چاہیے ، ہم نے اپنے مشن کو آئندہ آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہے،

آج دنیا بھر کی سیکولر اور لبرل قوتیں اسلام کے خلاف برسراقتدار ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے ، ہمیں ملکر کشمیر کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی، پوری کشمیری قوم کو یقین دلاتے ہے کہ پاکستانی آپ کے ساتھ ہے، انہوں نے کہاکہ اپنی اسٹیبلشمنٹ کو بھی دبائو سے نکالیں گے،ہم میڈیا سمیت پوری قوم کو اس نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلائیں گے ،، میڈیا کی آواز جہاں بند ہوگی ہم ان کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ ہوں گے ، مولانا اسعد محمود نے کہاکہ آج جو ہتھکنڈے ہمارے خلاف استعمال ہورہے ہیں ہم اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ھے، ملک اور بیرونی ملک جمعیت علما اسلام کشمیریوں کو ترجمانی کرتی رھے گی، ھماری قیادت نے حکم دیاتوھم چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد میں داخل ھوں گے اور اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک قیادت حکم نہیں دے گی، مولاناامتیازعباسی نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 74سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں مگرگزشتہ ایک سال میں مودی نے کشمیریوں پرجوظلم کے پہاڑتوڑے ہیں ، ریاستی جبر کے ساتھ لاک ڈائون مسلط کر کے لاکھوں انسانوں کو پنجروں میںمحبوس کر کے مظلومانہ زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے اوراس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا شرمناک کردار ادا کر رہی ہیں،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

نیشنل پریس کلب میں منعقدہ استقبالیہ میں پاس کی جانے والی قراردادیں

جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرراولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام حلف برداری اوراستقبالیہ تقریب میں متعددقراردادیں بھی پاس کی گئیں جن میں کہاگیاکہ آزادکشمیرمیں دورکنی عدالتی نظام کامیابی سے چل رہاہے اس نظام کے خلاف سازشیں کرنے والے بازآجائیں۔ آزادحکومت اپنے وعدے پرعمل کرتے ہوئے شریعت اپیلنٹ بینچ میں فوری طورپرعالم جج کاتقررکرے ۔آزادکشمیرمیں بارہویں ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کوغیرمسلم قراردیاگیا مگربدقسمتی سے اس قراردادپراب تک نہ قانون سازی ہوئی اورنہ ہی اس پرعمل درآمدہواحکومت آزادکشمیرفوری طورپرالیکشن فارم میں ختم نبوت کاحلف نامہ شامل کرے اورقادیانیوں کے نام ووٹرلسٹ سے نکالے مزیدکہاگیاکہ مرکزمیں قائم پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں اورنہ ہی اسے عوامی حمایت حاصل ہے پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی اوربے روزگاری سے عوام کی کمرتوڑدی ہے ملک کی معیشت آئی ایم ایف اوردیگرعالمی طاقتوں کے سامنے گروی رکھ دی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ معاشی پالیسی ملک کے لیے زہرقاتل ہے ۔ملک میں قادیانیوں ،اسرائیلی ایجنٹوں اورعالمی طاقتوں کے گماشتوں کی سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں ان سازشوں کوفی الفورروکاجائے ۔اسرائیل کوتسلیم کرنے کی مہم کی مذمت کرتے ہیں عالم اسلام کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اورفلسطینیوں کے قاتل یہودیوں سے تعلقات قائم نہ کریں جن ممالک نے یہ تعلقات قائم کیے ہیں وہ فی الفورختم کریں ۔ملک میں ناموس رسالت ،صحابہ کرام اہل بیت وازواج مطہرات کی گستاخیوں کی شدیدالفاظ مذمت کرتے ہیں

اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں فرقہ واریت کوہوادینے والے عناصرکولگام دی جائے اورانہیں گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے حکومت میں جولوگ فرقہ پرست عناصرکی سرپرستی کرررہے ہیں انہیں فی الفورعہدوں سے ہٹایاجائے ۔آزادکشمیرمیں وافرمقدارمیں بجلی پیداہورہی ہے اس لیے قانونی طورپراس بجلی پرپہلا حق کشمیریوں کاہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آزادکشمیرکولوڈ شیڈنگ سے مسثنی قراردیاجائے ۔گلگت بلتستان کے الیکشن میں میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے الیکشن میں مداخلت بندکرے اورفوری طورپرالیکشن کی تاریخ کااعلان کیاجائے ۔جمعیت علماء اسلام پاکستان نے پشاورمیں تاریخ سازختم نبوت کانفرنس منعقدکی جس میں لاکھوں کی تعدادمیں عوام نے شرکت کی قائدملت اسلامیہ مولانافضل الرحمن نے تاریخ سازخطاب کیاہم اس کامیاب کانفرنس کے انعقادپرمنتظمین کومبارک بادپیش کرتے ہیں اس تاریخی کانفرنس سے الیکٹرانک میڈیاکی بے رخی پرافسوس کااظہارکرتے ہیں ہم میڈیاپرحکومتی دبائو اورپابندیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔راولپنڈی میں توہین قرآن کے واقعات پرقانونی چارہ جوئی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی طرف سے مقدمات قائم کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ مقدمات فوری طورپرختم کیے جائیں اورتوہین قرآن میں ملوث افرادکوعبرتناک سزادی جائے ۔

About BBC RECORD

Check Also

نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں ؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے