مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھنے کا واقعہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

شاہد خان

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ پشاور

مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں گزشتہ روزسنگ مرمرکی کان اچانک بیٹھ گئی تھی جس کے باعث 10 مزدورجاں بحق ہوگئے تھے تاہم اب مزید 7 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 افراد کی لاشیں اور9 زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم مز ید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپر یشن جاری ہے۔ پشاورسے پانچ ایمبولینسز، اورایک ریکوری وہیکل مہمند کےلیے بھیج دی گئی اوریی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی اخبارات میں نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کرنے کی درخواست مسترد

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی عدالت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے