شاہ سلمان کی فرانسیسی صدر کے ساتھ بات چیت ، جی ٹوئنٹی گروپ کی کوششوں کا جائزہ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلی فون پر فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں سے بات چیت کی ہے۔بات چیت میں مملکت کی جانب سے مجوزہ ایجنڈوں کے ضمن میں جی ٹوئنٹی گروپ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا ، معیشتوں کو سہارا دینا اور کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے صحت کے نظاموں کی معاونت کرنا ہے۔

علاوہ ازیں دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال اور تازی ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح پر روشنی ڈالتے ہوئے رواں سال جی ٹوئنٹی گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ وزیراعظم بورس جانسن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے