سی سی پی او کی تمام ایس پیز کو اپنی وٹس ایپ لوکیشن روزانہ شیئر کرنیکی ہدایت

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تجویز دی کہ جو شہری کسی جرم سے متاثر ہو اسکی مالی امداد کی جائے۔ عمر شیخ کی تمام ایس پیز کو اپنی وٹس ایپ لوکیشن روزانہ شیئر کرنے کی ہدایت۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالے باپ، بیٹا کی عیادت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ پرانی انار کلی میں دکان پر بیٹھے تاجر باپ، بیٹا کو 5روز قبل ڈاکوؤں نے واردات کے دوران گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔

سی سی پی او عمر شیخ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ جبکہ لاہور پولیس کی جانب سے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ واردات کرنیوالے ملزمان بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تجویز دی کہ جو شہری کسی جرم سے متاثر ہو اسکی مالی امداد کی جائے۔

سی سی پی او نے کہا کہ تمام ایس پیز کو اپنی وٹس ایپ لوکیشن روزانہ شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واردات میں متاثر ہونے والوں کے گھر خود نہ پہنچ سکا تو ایس پی صاحبان جائیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کو پرامن اور خوشحال بناھیں گے.چیرمین بین المسلمین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان جلوس شہادت فرزند رسول امام ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے